ابنا: بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے، اسرائیل وزارت خارجہ کے ترجمان، عمانویل ناحشون نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے آذربائجان کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہونگے۔ واضح رہے کہ اس دورے کی منصوبہ بندی کئی مہینے پہلے عمل میں آچکی تھی۔ دورے کے دوران بنیامین نیتن یاہو آذربائجان الہام اف کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ اقتصادی اور بینکاری کے پانچ معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔ اس دوران اسرائیل کی جانب سے آذربائجانیوں کی عالمی مجلس کے ساتھ بھرپور تعاون پر آذربائجانی کابینہ کی موجودگی، الہام علی اف اپنے اسرائیلی ہم منصب کا اس تعاون پر شکریہ بھی ادا کریں گے اور ساتھ ہی تاریخ میں پہلی بار کسی اسرائیلی سربراہ کے آذربائجانیوں کی عالمی مجلس میں اعزازی رکنیت کا اعلان کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169